تالاب میں ڈوبنے، اینٹیں لگنے سے 2 بچے جاں بحق

تالاب میں ڈوبنے، اینٹیں لگنے سے 2 بچے جاں بحق

مریدکے(نمائندہ دنیا)مختلف واقعات کے دوران 2 بچے جاں بحق، ایک نوجوان فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ کھوڑی گاؤں میں 10 سالہ طالبہ زینب سکول جاتے ہوئے راستے میں اینٹیں سر میں لگنے سے شدید زخمی ہوگئی، اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبرنہ ہوسکی،دوسرے واقعہ میں بھیانوالہ کے قریب داری دا ڈیرہ پر تالاب میں نہاتے ہوئے ٓ سالہ بچہ انوار ڈوب گیا، جس کی لاش دوسرے روز ریسکیو 1122نے تلاش کر کے ورثا کے حوالے کر دی۔دریں اثنا کالاشاہ کاکو میں دو پارٹیوں کے درمیان لڑائی جھگڑے پر ایک ملزم نے فائرنگ کر دی، جس کی زدمیں آکر 22 سالہ نوجوان اکمل شدید زخمی ہو گیا،اسے ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں