ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں، شہری نقدی، اشیا سے محروم

ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں، شہری نقدی، اشیا سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری، ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی زیورات موبائل فون اور دیگر اشیا چھین لی گئیں۔

 تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علا قہ میں 5 ڈاکوئوں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا کردیا۔چوکی ہلوکی کی حدود ویلنشیا ٹاؤن سوسائٹی پی ون بلاک میں دن ڈہارے ڈاکو خواتین اور بچوں کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں زوہیب اور اسکی فیملی سے 5 لاکھ، موبائل اور دیگر اشیا،غازی آباد میں شہباز کی فیملی سے 5لاکھ نقدی موبائل اور دیگر اشیا،انارکلی میں فراست کی فیملی سے اڑھائی لاکھ نقدی زیورات اور دیگر اشیا،کوٹ لکھپت میں ساجد کی فیملی سے اڑھائی لاکھ نقدی موبائل اور دیگر اشیا،مصطفی آباد میں رزاق سے دو لاکھ نقدی اور موبائل فون، وحدت کالونی میں عامر سے ایک لاکھ نقدی اور موبائل فون،اسلام پورہ میں غفور سے 60 ہزار اور موبائل، راوی روڈ میں مشتاق سے 40 ہزار اور موبائل فون،سول لائنز میں ظہیر سے 20 ہزار اور موبائل، فیصل ٹاؤن میں زبیر سے 10 ہزار نقدی موبائل اور دیگر اشیا چھین لی گئیں۔لٹن روڈ سے گاڑی جبکہ گرین ٹاؤن مصری شاہ لیاقت آباد ریس کورس اور کاہنہ سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں