مہنگائی کی روک تھام کے لئے قانون سازی کا فیصلہ

 مہنگائی کی روک تھام کے  لئے قانون سازی کا فیصلہ

لاہور(سیاسی رپورٹر سے)پنجاب حکومت نے مہنگائی کی روک تھام کے لئے قانون سازی کا فیصلہ کرلیا، پنجاب پرائس کنٹرول آف اسینشل کموڈیٹی بل 2024 کا مسودہ تیار کرلیا گیا۔

وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین کا کہنا ہے نیا قانون 30 مئی تک اسمبلی سے پاس ہوجائے گا۔ صوبائی وزیر کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں پرائس کنٹرول کونسل کا پہلا اجلاس ہوا، صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں ڈی جی انڈسٹریز اور فیلڈ افسروں کی پرائس کنٹرول کونسل میں نمائندگی کی منظوری دی گئی۔ ڈی جی انڈسٹریز آصف علی فرخ نے پرائس کنٹرول میکانزم اور لیگل فریم ورک کے حوالے سے بریفنگ دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں