پتوکی: نوجوان نہر میں کود گیا،ریسکیو اہلکار نے بچا لیا

پتوکی: نوجوان نہر میں کود  گیا،ریسکیو اہلکار نے بچا لیا

پتوکی(نامہ نگار)گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 22 سالہ نوجوان نے لنک نہر میں چھلانگ لگا دی۔

اطلاع دینے والے کیمطابق ایک نوجوان جمبر نہر پل کے اوپر کافی دیر سے بیٹھا نہر میں چھلانگ لگانے کی کوشش کررہا تھا ،ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں تو وہ انہیں دیکھ کر نہر میں کود گیا، بچانے کے لئے ریسکیو اہلکار نے بھی نہر میں چھلانگ لگادی اور نوجوان کو زندہ نکال لیا۔ 22 سالہ فدا کا تعلق دیپالپور سے ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں