مختلف مقامات پر آتشزدگی کے واقعات، لاکھوں کا نقصان

 مختلف مقامات پر آتشزدگی کے واقعات، لاکھوں کا نقصان

فیروزوالہ،قصور (تحصیل رپورٹر،نمائندہ دنیا) مختلف مقامات پر آتشزدگی کے واقعات میں لاکھوں کا نقصان ہو گیا۔

بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ کے قریب فیروزوالہ کے علاقے میں پلاسٹک دانہ ساز فیکٹری میں سرکٹ شارٹ ہو جانے کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کی لپیٹ میں آ کر فیکٹری کا ایک کمرہ گر گیا ،سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ کالا شاہ کا کو کے قریب کپڑا فیکٹری کے گودام میں اچانک آگ لگ گئی ، لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل گیا ۔ شارٹ سرکٹ سے دکان میں آگ بھڑک اٹھی ،سامان جل گیا۔ رانا ٹاؤن میں بجلی کا تار شارٹ ہو نے کے باعث گھر میں آگ لگ گئی ،لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا ۔بیگم کوٹ میں بھی مکان میں آگ لگی جس سے 2کمروں میں پڑا ہوا لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔علاوہ ازیں قصور کے علاقے مین بازار منڈی عثمانوالہ میں ساجد کی جوتوں کی دکان میں آگ لگنے سے 4لاکھ روپے مالیت کا سامان جل گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں