سمسانی میں بھائی نے 3 سالہ بھانجا قتل، بہن زخمی کردی

سمسانی میں بھائی نے 3 سالہ بھانجا قتل، بہن زخمی کردی

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر) نواب ٹاؤن کے علاقے سمسانی گاؤں میں بھائی نے 3 سالہ بھانجے کو قتل جبکہ بہن کو شدید زخمی کر دیا۔

 پولیس کے مطابق علی حیدر نامی ملزم نے چھری سے حملہ کر کے 3 سالہ بھانجے کا گلہ کاٹ دیا، 3 سالہ علی رضا موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزم نے چھری کے پے درپے وار کر کے بہن کو زخمی کر دیا ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مزید تحقیقات شروع کر دیں، مقدس کو زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے بچے کی لاش مردہ خانے جمع کرا دی گئی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں