15پر ڈکیتی کی جھوٹی کال دینے والا ملزم گرفتار

15پر ڈکیتی کی جھوٹی کال  دینے والا ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم نے کال کی کہ ڈاکو مجھ سے گن پوائنٹ پر ایک لاکھ روپے نقدی اور 2موبائل چھین کر فرارہیں، تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے کال پر فوری ریسپانس دیا،دوران پوچھ گچھ ملزم زیادہ دیر تک پولیس کو چکما نہ دے سکا۔ پولیس کے مطابق ملزم نجی کمپنی میں ڈلیوری بوائے کا کام کرتا ہے ،پیسے ہڑپ کرنے کے چکر میں جھوٹی کال کر دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں