آپریشن کے دوران متعدد املاک مسمار اور سربمہر

آپریشن کے دوران متعدد  املاک مسمار اور سربمہر

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)آپریشن کے دوران متعدد املاک مسمار اور سربمہر کر دی گئیں، لنک ویسٹرن یونین، الحبیب ایکسچینج، ڈالر ایسٹ، ڈی ایم کے کو سربمہر کر دیا گیا۔

 ایم جی سٹی کا سائن بورڈ مسمار اور عمارت سربمہر، حفیظ سنٹر کی پارکنگ سربمہر، سائن بورڈ مسمار، حسن ٹاور کی پارکنگ سیل، آئی ٹی ٹاور کا سائن بورڈ مسمار کر دیا گیا. ایم. سی ٹی. پلازہ کے سیٹ بیک میں قائم دو دکانیں سربمہر ، سائن بورڈ مسمار، ایس این فوڈ، راوی پلازہ ،الطیف سنٹر، مال آف گلبرگ اور الحفیظ شاپنگ مال کے سائن بورڈز مسمار کر دیا گیا، کومل آپٹکس، آشیانہ سنٹر، مریم اینڈ ماریہ، صفا، عابد جیولرز اور وسیم جیولرز کے سائن بورڈز مسمار کر دیئے گئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں