گنگارام:نرسنگ سٹوڈنٹس کا پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج، ٹریفک بلاک

گنگارام:نرسنگ سٹوڈنٹس کا پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج، ٹریفک بلاک

لاہور(سیاسی رپورٹر سے)وکلا کے بعد گنگا رام ہسپتال کی نرسنگ سٹوڈنٹس بھی میدان میں آگئیں، سو سے زائد نرسنگ سٹوڈنٹس نے پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کیا۔

نرسنگ سٹوڈنٹس نے ٹریفک بلاک کردی ،حکومت پنجاب کے کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین کاکہناتھاکہ آٹھ ماہ سے منظور شدہ ماہانہ مشاہرہ نہیں دیا جارہا ،اکتیس ہزار روپے ماہانہ فی سٹوڈنٹ کو آٹھ ماہ سے نہیں دیا جارہا ،نرسنگ سٹوڈنٹس کے مظاہرے کے موقع پرپولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں