سیکرٹریٹ ایچ بلاک کی نئی عمارت میں پانی ، خستہ حال

 سیکرٹریٹ ایچ بلاک کی نئی عمارت میں پانی ، خستہ حال

لاہور(سیاسی نمائندہ)سرکاری ادارے اپنے ہی بنائے ایس او پیز بھول گئے ۔کروڑوں روپے لگا کر تیار کی جانے والی نئی عمارت کی پچھلی سائیڈ پر فائونٹین میں کھڑا پانی ڈینگی لاروا افزائش کے لئے بہترین مقام بن گیا۔

سول سیکرٹریٹ ایچ بلاک کی عمارت میں چند ماہ پہلے کروڑوں روپے کا تزئین و آرائش کا کام کیا گیا لیکن نہ تو متعلقہ اداروں نے کھڑے پانی پر کوئی چالان کیا اور نہ ہی ادارے نے صاف صفائی کا خیال رکھا۔ کائی لگا واٹر فائونٹین چند منٹ کے لئے چلایا جاتا ہے ۔ فائونٹین سے باہر بہنے والے پانی کو صاف کرنے میں بھی کسی کو کوئی دلچسپی نہیں۔ سیکرٹری سروسز و دیگر افسروں کے کمروں کی صفائی کا خیال رکھنے میں عملہ مصروف نظر آیا۔سینیٹری انسپکٹر کا کہنا ہے کہ کیمیکل سے روز صفائی کی جاتی ہے ۔فائونٹین سے نکلے والا پانی زمین چوس جاتی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں