جناح مارکیٹ کی اراضی پارکنگ کیلئے استعمال کرنیکی تجویز

جناح مارکیٹ کی اراضی پارکنگ کیلئے استعمال کرنیکی تجویز

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)جناح مارکیٹ فیز ٹو ٹاؤن شپ میں سرکاری اراضی کو قابل استعمال بنانے کا پلان،سات مرلہ 187 مربع فٹ پر تین فلور کمرشل دکانوں کے لیے بنائے جانے تھے۔۔۔

جناح مارکیٹ کی اراضی کو صرف پارکنگ کے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی تجویز دے دی، ایل ڈی اے کے شعبہ ہاؤسنگ و ٹاؤن پلاننگ نے ورکنگ پیپر تیار کرنا شروع کر دیا، موجودہ صورت حال میں ٹاؤن شپ میں واگزار کرائی گئی اراضی کو قبضہ مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیاگیا،25 جون 2021 کو ایل ڈی اے نے جناح مارکیٹ ٹاؤن شپ میں گرینڈ آپریشن کیا، اراضی کے مستقبل کا فیصلہ نہ ہونے سے زمین کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا۔ ایل ڈی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جناح مارکیٹ ٹاؤن شپ کی اراضی سے متعلق جامع حکمت عملی بنا رہے ہیں، ڈائریکٹر ہاؤسنگ اور ٹاؤن پلاننگ کو پلان جمع کرانے کی ہدایات کر دی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں