ایل ڈی اے دفتر میں آگ بجھانے کے انتظامات ناپید

ایل ڈی اے  دفتر میں آگ بجھانے کے انتظامات ناپید

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)گیارہ سال بعد بھی ایل ڈی اے بلڈنگز میں فائر فائٹنگ کی سہولیات ناکافی ہیں، ایل ڈی اے کی ایمرجنسی سیڑھیوں کے سامنے رکاوٹیں موجود ہیں۔۔۔

 آگ لگنے کی صورت میں ان سیڑھیوں سے بروقت نکلنا مشکل ہے، ایل ڈی اے بلڈنگ جوہر ٹاؤن میں ایمرجنسی خارجی راستے بلاک ہیں، ایل ڈی اے کے تہہ خانوں میں فائر سیفٹی کے لیے کوئی انتظام نہیں کیا گیا، ایل ڈی اے کے تہہ خانوں میں پڑے ریکارڈ نے تمام راستے بند کر دیئے، ایل ڈی اے دفاتر میں بیشتر فائر سیفٹی آلات بھی زائد المیعاد ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ایل ڈی اے کے سکیورٹی افسروں نے نہ تو ان فائر سیفٹی آلات کو چیک کیا اور نہ ہی ان کی تبدیلی کی، گیارہ سال قبل 9 مئی 2013 کو ایل ڈی اے پلازہ ایجرٹن روڈ پر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، ایل ڈی اے پلازہ آتشزدگی میں ایل ڈی اے کے 24 افسران و ملازمین شہید ہوئے تھے، ایل ڈی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جو راستے بند ہیں، ان کو فی الفور کھولنے کا حکم دے دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں