سڑک کی عدم تعمیر کے خلاف درخواست پر افسروں سے تحریری جواب طلب

سڑک کی عدم تعمیر کے خلاف درخواست  پر افسروں سے تحریری جواب طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رسال حسن سید نے تحصیل شکرگڑھ میں جموال بائی پاس سڑک کی عدم تعمیر کے خلاف درخواست پر سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس۔۔۔

 ڈی سی نارووال اور سب انجینئر سے تحریری جواب طلب کرلیا، عدالت نے استفسار کیا کہ آگاہ کیاجائے فنڈز ریلیز ہونے کے باوجود سڑک کی تعمیر کیوں شروع نہیں ہوسکی؟درخواست گزار کے وکیل وقار چوہدری نے مؤقف اپنایا کہ ساڑھے پانچ کلومیٹر سڑک کی تعمیر کے لئے پچاسی فیصد فنڈز جاری ہونے کے باوجود تعمیر مکمل نہیں ہوئی، سڑک کی تعمیر نہ ہونے سے درجنوں دیہات کے باسیوں کو مشکلات کا سامنا ہے، استدعا ہے کہ عدالت سڑک کی فوری تعمیر مکمل کرنے کے احکامات صادر کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں