ممکنہ سیلاب، تمام محکموں نے تیاریاں مکمل کرلیں:ڈی سی

 ممکنہ سیلاب، تمام محکموں نے تیاریاں مکمل کرلیں:ڈی سی

ننکانہ صاحب(خبرنگار)ڈپٹی کمشنر چودھری محمد ارشد نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں سے اربن فلڈنگ اور ممکنہ سیلاب کے خطرات کے پیش نظر تمام محکموں نے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

 سیلابی پانی کے فوری نکاس کے لئے تمام آلات کو فنگشنل کرلیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے ضلعی محکموں کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مزمل الیاس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رائے ذوالفقار علی ، پاک آرمی کے افسروں سمیت دیگر ضلعی افسر بھی موجود تھے ۔متعلقہ اداروں کے افسروں نے ممکنہ سیلاب اور اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی پیشگی تیاریوں بارے بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر چودھری محمد ارشد نے محکمہ لائیوسٹاک کو سیلاب کی صورت میں جانوروں کے لئے چارے اور ادویات کا مناسب بندوبست کرنے اور محکمہ صحت کو فلڈ ریلیف کیمپس میں وافر مقدار میں ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے کہا کہ مون سون سیزن میں اربن بلڈنگ سے نمٹنے کے لئے بھی تمام متعلقہ ادارے چوکس رہیں اور تمام مشینری کو فنگشنل رکھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں