انتظامیہ کوانسداد ڈینگی کارروائیاں مانیٹرنگ کرنیکی ہدایت

انتظامیہ کوانسداد ڈینگی کارروائیاں مانیٹرنگ کرنیکی ہدایت

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سیکرٹری صحت علی جان خان نے متعدی اور وبائی امراض پر تفصیلی بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں کے بعد ہمیں ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے الرٹ رہنا ہوگا۔ حساس اضلاع کی انتظامیہ کو زیادہ محنت کرنی ہوگی۔کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز خود انسداد ڈینگی کارروائیوں کو مانیٹر کریں۔حساس اضلاع لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں انسداد ڈینگی سرویلنس سرگرمیوں کو بڑھایا جائے ۔تمام سیکرٹریز اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ ڈینگی سمیت دیگر امراض کی روک تھام کے لئے محکمہ صحت مؤثر لائحہ عمل اپنا رہا ہے ۔ابھی تک رواں سال کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 176 کنفرم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ہر ڈینگی کیس کو ٹریک کرنے کی ضرورت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں