الخدمت وولنٹئیر کے ریجنل کوآرڈینیٹرز کیلئے تربیتی ورکشاپ

الخدمت وولنٹئیر کے ریجنل کوآرڈینیٹرز کیلئے تربیتی ورکشاپ

لاہور(سٹاف رپورٹر)وولنٹئیر ڈیپارٹمنٹ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام ریجنل کوآرڈینیٹرز کیلئے تین روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

چیئرمین وولنٹئیر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ و مرکزی نائب صدر ڈاکٹر مشتاق مانگٹ،ریجنل صدروسطی پنجاب اکرام الحق سبحانی، ریجنل صدر بلوچستان انجینئر جمیل احمدکرد، صدرالخدمت لاہور انجینئر احمد حماد رشید، سی ای او الخدمت گلوبل شاہد اقبال، صنان اکبر، تنویر حسین، حسان بٹ اور دیگر ذمہ داران سمیت پاکستان بھرسے 50 ریجنل کوآرڈینیٹرز شریک ہوئے۔ اس موقع پر مختلف ٹرینرز نے پرسنل اینڈ پروفیشنل گرومنگ پر ٹریننگ دی۔ ڈاکٹرمشتاق مانگٹ نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نوجوانوں کا وولنٹئیرازم کی جانب بڑھتا ہوا رجحان خوش آئند ہے ،الخدمت سے وابستہ رضاکارہماراسرمایہ ہیں ،خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ان نوجوان رضاکاروں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے انہیں قومی سرمایہ بنانا ہمارے مقاصدکا حصہ ہے ،دنیا بھرمیں تیزی سے بدلتے ہوئے حالات کے پیش نظرہماری کوشش ہے کہ ہم وولنٹئیر ٹیم اور رضاکاروں کوجدیدتقاضوں سے ہم آہنگ بنائیں۔ وولنٹئیر ٹیم اور رضاکاروں کی پرسنل گرومنگ کے ساتھ انہیں پروفیشنل ٹریننگ بھی دی جاتی ہے تاکہ خدانخواستہ کسی ڈیزاسٹرکی صورت یہ رضاکار متاثرین کی جان بچانے کے ساتھ اپنے لیے بھی حفاظتی انتظامات کی قابلیت حاصل کرسکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں