ایل ڈی اے عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات میں اضافہ

ایل ڈی اے عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات میں اضافہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ایل ڈی اے کے ہائیکورٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں زیر سماعت کیسز میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔ ماتحت عدالتوں میں کیسز کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی، سول کورٹس میں کیسز 11364 سے تجاوز کرگئے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اپیل کورٹس 746 ،9 سو کیسز ڈسٹرکٹ کورٹس اور 1100 کمشنر آفس میں زیر التوا ہیں۔ اسی طرح سپریم کورٹ میں 474 ،ہائیکورٹ میں کیسز کی تعداد 2 ہزار 962 ہے۔ ایل ڈی اے عملے کی جانب سے دستاویزات پیش نہ کرنے کے سبب کیسز کے التوا میں اضافہ ہوا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے نوٹس لیتے ہوئے سول کورٹس کے کیسز کو جلد از جلد نمٹانے کا حکم دیا، ماتحت عدالتوں کے کیسز میں آنے والی ہدایت پر تمام ڈائریکٹرز عمل درآمد رپورٹ پیش کریں گے ، تمام ڈائریکٹرز لا اور متعلقہ ڈائریکٹرز ذاتی حیثیت میں رپورٹ دیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں