اسلحہ لائسنس کے اجرا پر پابندی ہٹانے کی سمری ارسال
لاہور(حمزہ خورشید سے)محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر پابندی ہٹانے کی سمری ارسال کر دی۔
اسلحہ لائسنس کے اجرا پرسے پابندی ہٹانے یا قائم رکھنے کا حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کرینگی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے سکیورٹی کمپنیز کو اسلحہ لائسنس کی تجدید کی مدت ایک سال سے پانچ سال کی گئی تھی۔انفرادی اسلحہ لائسنس کی فیس 10 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کر دی گئی، تجدید کی فیس ایک ہزار سے 5 ہزار مقرر ہوئی تھی۔محکمہ داخلہ نے انفرادی اسلحہ لائسنس فیس 20 ہزار کرنیکی تجویز دی تھی۔ سکیورٹی کمپنی رجسٹریشن 7000 سے بڑھا کر 50 ہزار کر دی گئی، محکمہ داخلہ نے 25 ہزار کرنے کی تجویز دی تھی، تجدید کی فیس بھی ایک ہزار سے پانچ ہزار کر دی گئی تھی۔اسلحہ لائسنس کو پورے ملک میں استعمال کرنیکی ابتدائی فیس 5 ہزار تھی، محکمہ داخلہ نے 10 ہزار کرنے کی تجویز دی، کابینہ نے ایک لاکھ کر دی تھی۔