عید میلاد النبیؐ کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس

عید میلاد النبیؐ کے انتظامات  کے حوالے سے اجلاس

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)عید میلاد النبیؐ کے انتظامات کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز شاہد عباس کاٹھیا کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔۔۔

 جس میں علما کرام، امن کمیٹی ممبران،جلوس منتظمین اور دیگر الائیڈ محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔ 12 ربیع الاوّل کی تقریبات، جلوس اور دیگر انتظامات بارے تبادلہ خیال کیا گیا، جلوس منتظمین نے درپیش مسائل سے متعلق آگاہ کیا،جس پر اُنہیں تمام مسائل بروقت حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں