جناح ہسپتال:لفٹ گرنے اور پھنسنے کے واقعات معمول، مریضوں میں خوف
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)جناح ہسپتال لاہور میں ایک دن لفٹ گری، دوسرے دن لفٹ پھنس گئی۔
جناح ہسپتال لیبارٹری کے باہر والی لفٹ گرنے سے خوف و ہراس پھیل گیا، دوسری گائنی لیبر روم کی لفٹ اچانک چلتے چلتے رک گئی جس کے باعث مریضوں کو 20 سے 25 منٹ لفٹ میں گزارنا پڑے۔ لفٹ گرنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ایم ایس ڈاکٹر کاشف جہانگیر نے کہا ہے کہ پرانی لفٹس ہیں جس کی وجہ سے مشکلات آرہی ہیں۔