ایجوکیشن اتھارٹیز میں انتظامی عہدوں پر ٹیسٹ کے ذریعے تعیناتیاں لٹک گئیں
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے انتظامی عہدوں پر افسروں کی ٹیسٹ کے ذریعے تعیناتی کا معاملہ لٹک گیا ۔احتجاج کی وجہ سے ٹیسٹ ملتوی کر دیئے گئے۔
امیدواروں کا 27 نومبر کو ہونے والا تحریری ٹیسٹ ملتوی کردیا گیا۔ٹیسٹ ایک بجے پنجاب یونیورسٹی امتحانی سنٹر میں بدھ کو لیا جانا تھا۔ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کو ڈسٹرکٹ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لگایا جائے گا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ تحریری ٹیسٹ کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔