منشیات فروش گینگ گرفتار،10کلو 800 گرام چرس برآمد

منشیات فروش گینگ گرفتار،10کلو 800 گرام چرس برآمد

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرزا ورکاں کے قریب چھاپہ مار کر منشیات فروش گینگ کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی 10 کلو 800 گرام چرس برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

منشیات فروشوں تنظیم عرف بگاڈوگر اورنصیب عرف صیبوڈوگر کو بعض پولیس اہلکاروں کی بھی پشت پناہی حاصل تھی اور ملزم عرصہ دراز سے منشیات فروشی میں ملوث تھے ، ایس ایچ او بشارت گجر کی اس کارروائی پر اہل علاقہ نے سکھ کا سانس لیا ہے، مگر با اثر منشیات فروشوں کی گرفتاری کے ساتھ ہی بی ڈویژن پولیس کے اہلکار عبدالرحمان نے مخبری کے شبہ میں علاقہ کے لوگوں کے خلاف مبینہ انتقامی کارروائی شروع کردی اور محلہ کے بعض معززین کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کروا دئیے ،جس پر علاقہ کے لوگ سراپا احتجاج بن گئے ،انہوں نے آئی جی پنجاب سے صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرنے پر ایس ایچ او بشارت گجر کو خصوصی انعامات سے نوازنے کی اپیل کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں