فری میڈیسن ویژن کو عملی جامہ پہنایا جائیگا،ڈپٹی کمشنر خوشاب

فری میڈیسن ویژن کو عملی جامہ پہنایا جائیگا،ڈپٹی کمشنر خوشاب

فری میڈیسن ویژن کو عملی جامہ پہنایا جائیگا،ڈپٹی کمشنر خوشاب ایم ایس نے ہسپتال میں میڈیسن اور طبی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی

خوشاب(نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآبادکا اچانک وزٹ کیا۔ اس موقع پرایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر احمد خان اور سنیئرڈیوٹی ڈاکٹرز نرسز سٹاف موجود تھا ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کے ایم ایس ڈاکٹر احمد خان اور ڈیوٹی ڈاکٹرز نے دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنرخوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابرکو ہسپتال میں فراہم کی جانے والی میڈیسن اور طبی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنرخوشاب نے ایمرجنسی، آٹ ڈور،ان ڈور ،سروسز، ،مریضوں کو فراہم کی جانے والی میڈیسن ، مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ایمر جنسی ،آوٹ ڈور ،ان ڈورسروسز،نرسری گائنی وارڈز، ،میل فی میل وارڈز،فارمیسی سمیت ہسپتال کے تمام شعبہ جات کا وزٹ کیا، ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کو ہدایت کی کہ ایمر جنسی ودیگر شعبہ جات میں استعمال ہونے والی میڈیسن کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے اس موقع پرڈپٹی کمشنرخوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے فری میڈیسن ویژن کو ہر صورت عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ مریضوں کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کریں ڈپٹی کمشنرخوشاب نے جوہرآباد ڈی ایچ کیو ہسپتال میں صفائی انتظامات کا بھی جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ڈپٹی ایم ایس کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآبادکو صفائی کے مزید بہتر اقدامات کرنے کے احکامات صادر کیے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ڈی ایچ کیوہسپتال کی سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور سکیورٹی کے متعلق سخت احکامات صادر کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں