شیخوپورہ :جماعت اسلامی کے عہدیداروں کی حلف برداری

شیخوپورہ :جماعت اسلامی کے عہدیداروں کی حلف برداری

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جماعت اسلامی سٹی شیخوپورہ کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی ،جس کے مہمان خصوصی صوبائی نائب امیر نصر اﷲ گورائیہ تھے۔

 اس موقع پرنو منتخب سٹی امیر پروفیسر اقبال جاوید سندھواورقیم سٹی سیداحمد نثار شاہ سے حلف لیا گیا،تقریب میں نائب ضلعی امیر میاں اسداﷲ،جے آئی یوتھ کے ضلعی صدر ڈاکٹر رائے الطاف حسین کھرل ،میاں مقصود احمد، چودھری خالد محمود ورک،پروفیسر عباد علی ،میاں مشتاق احمد ایڈووکیٹ،عرفا ن اسحق، رانا لیاقت علی ،عمران امین،رانا حاجی محمدالیاس، شہزاد طاہرودیگر بھی موجودتھے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی نائب امیر نصراﷲ گورائیہ نے کہاکہ جماعت اسلامی گراس روٹ لیول پر دین اسلام کی ترویج واشاعت اور قرآن کی تعلیم کو عام کرنے کے علاوہ اپنی جماعت کے منشور کو گھر گھر پہنچانے کیلئے دعوتی حلقے قائم کریگی، جس کے ارکان گشت کرکے قرآن کی تعلیم دیں گے ، جبکہ دوسری طرف نوجوانوں کی دینی وسیاسی تربیت کرکے انہیں معاشرے کا مفید اور کارآمد شہری بنانے کیلئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لارہی ہے کیونکہ آج کے نوجوان ہی ہمارا کل کا سرمایہ واثاثہ ہیں، انہوں نے کہاکہ موجودہ سیاسی حالات مشکل ترین ہیں پاکستانی عوام بالخصوص نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ اقتدار کی رسہ کشی میں پاک وطن کی نظریاتی سرحدوں کو تہس نہس کرنیوالوں کے چہروں کو پہچانیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں