تیتر کے غیرقانونی شکار پر35 شکاریوں کو ساڑھے 5لاکھ جرمانہ

 تیتر کے غیرقانونی شکار پر35 شکاریوں کو ساڑھے 5لاکھ جرمانہ

لاہور(لیڈی رپورٹر)تیتر کا غیرقانونی شکار اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں پر سالٹ رینج ریجن اور راولپنڈی ریجن میں 35 شکاریوں کے چالان کرکے ساڑھے پانچ لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔

وائلڈ لائف سٹاف سالٹ رینج ریجن نے 110 گاڑیاں، 299 شکاریوں اور 296 پرمٹس کو چیک کیا اور قواعد و ضوابط و دیگر خلاف ورزیوں پر بشمول غیر قانونی شکار جنگلی سور، خرگوش، پی سی پی کا استعمال اور ناجائز قبضہ تیتر کی پاداش میں موقع پر 17 چالان کئے اور 9 کیس کمپاؤنڈ کرکے ایک لاکھ 81 ہزار روپے جرمانہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں