گاڑیوں کا معائنہ، جدید آلات سے لیس 15 گاڑیاں فراہم
لاہور (سٹاف رپورٹر سے) فضائی آلودگی اور سموگ کے تدارک کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ نے ایک اور قدم اٹھا لیا۔
دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے معائنے کیلئے وہیکلز انسپیکشن یونٹ کو جدید آلات سے لیس 15 گاڑیاں فراہم کر دی گئیں۔ گیس ایمیشن اینالائزر سے گاڑیوں کا دھواں اور فٹنس کو موقع پر ہی چیک کیا جا سکے گا۔وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہنا تھا افسر شہر بھر میں رہ کر گاڑیوں کی جانچ اور بروقت کارروائی کر سکیں گے ۔ پہلے مرحلہ میں لاہور، سرگودھا، راولپنڈی، فیصل آباد،ملتان ،شیخوپورہ اور گوجرانوالہ میں سکواڈ تعینات کیا گیا۔