نجی موبائل کمپنی کے مینوفیکچرنگ پلانٹ کا سنگ بنیاد

 نجی موبائل کمپنی کے مینوفیکچرنگ پلانٹ کا سنگ بنیاد

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت شافع حسین کے دورہ چین کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں،اب موبائل فون پنجاب میں تیار ہوں گے۔

صوبائی وزیر نے انڈسٹریل اسٹیٹ فیصل آباد میں نجی موبائل فون کمپنی کے مینوفیکچرنگ پلانٹ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔آئندہ دو سال میں پلانٹ کی تکمیل پر موبائل فون کی مینوفیکچرنگ شروع ہو جائے گی۔تقریب میں چینی موبائل کمپنی کے حکام اور فیڈمک کے سی ای او میاں جمیل احمد بھی موجود تھے ۔صوبائی وزیر نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چین کی کمپنی کا پنجاب میں موبائل فون کی اسمبلنگ کے بعد مینوفیکچرنگ میں آنا خوش آئند امر ہے ۔موبائل فون کی مقامی سطح پر تیاری سے فون کی قیمت میں کمی آئے گی۔ پنجاب میں مقامی اور بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کا بہترین وقت ہے۔ صوبائی وزیر نے موبائل فون مینوفیکچرنگ پلانٹ کے تعمیراتی عمل کا مشاہدہ کیا اور شجر کاری مہم کے حوالے سے پودا بھی لگایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں