سیکرٹری اوقاف کا دربار بابا بلھے شاہ ؒ تعمیراتی پراجیکٹ کا جائزہ

سیکرٹری اوقاف کا دربار بابا بلھے شاہ ؒ  تعمیراتی پراجیکٹ کا جائزہ

لاہور(سیاسی نمائندہ)سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے دربار حضرت بابا بلھے شاہ ؒ تعمیراتی پراجیکٹ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا منصوبے کی تکمیل سے زائرین کو بہترین سہولتیں میسر ہوں گی۔

مزارات کے انفراسٹر کچر کی بہتری کے لئے حکومت اپنی ذمہ داری پوری کررہی ہے۔ دربار شریف پر لائبریری اور سیمینار ہال، بابا بلھے شاہ ؒ کے فکر و فن کی ترویج کا باعث ہوگا۔ انتہاپسندی کے تدارک کے لئے صوفیاکی تعلیمات سے استفادہ ضروری ہے ۔انہوں نے کہا متعلقہ افسر صوبہ بھر کے اہم مزارات پر جاری ترقیاتی منصوبہ جات کے تعمیراتی امور کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرکریں، ناقص میٹریل کے استعمال، منظور شدہ سکیم کے برعکس تعمیرات اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔انہوں نے دربار حضرت بابا بلھے شاہ ؒ قصور 491 ملین کی ترقیاتی سکیم، جس میں مزارشریف کی اپ گریڈیشن اورتزئین وآرائش کا خصوصی ڈیزائن کے مطابق تیاری،پار کنگ، سیمینار ہال، لائبریری،سماع ایریا، ایمفی تھیٹر، ایڈمن بلاک، واش رومز، لیویٹری بلاک، لنگر خانہ، کچن سمیت دیگر ضروریات اور لوازمات بطور خاص شامل ہیں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات دئیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں