ڈی جی ایل ڈی اے کی نان سفٹڈ فائلوں میں تاخیر پر ناراضی

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے شہری سہولت سنٹر کا دورہ کیا، سفٹڈ اور نان سفٹڈ فائلوں کی پراسیسنگ کا جائزہ لیا۔
ڈی جی ایل ڈی اے نے نان سفٹڈ فائلوں کی پراسیسنگ میں تاخیر پر ناراضی کا اظہار کیا۔ افسروں کو زیرالتوا فائلیں ختم کرنے کے لئے اضافی اوقات میں کام کرنے کی ہدایت کی۔ ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹرز آصف حسین اور چیف آئی ٹی آفیسر عبد الباسط نے بریفنگ دی۔