مزدوروں کو اشیا پر رعایت دینے کیلئے تجاویز پر غور

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیر لیبر فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت سوشل سکیورٹی ہیڈ آفس میں اجلاس ہوا، مزدوروں کو اشیا پر رعایتی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تجاویز پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں چیف منسٹر سوشل سکیورٹی کارڈ کے ذریعے مزدوروں کو روزمرہ اشیا پر رعایت کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ بینک آف پنجاب کے نمائندگان نے رعایت کے مختلف طریقہ کار پر بریفنگ دی۔