آمدن ، ایل ڈی اے پلاٹوں کے استعمال میں تبدیلی کا فیصلہ

لاہور(شیخ زین العابدین)ایل ڈی اے کی آمدن بڑھانے کیلئے پلاٹوں کے استعمال میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا، رہائشی پلاٹس کو کمرشل میں تبدیل کرکے فروخت کیا جائے گا جبکہ بعض غیر آباد جگہوں کو پارکنگ ایریاز میں بدلا جائے گا۔
گجر پورہ، جوہر ٹاؤن، سبزہ زار اور پی آئی اے روڈ کے متعدد پلاٹس کا لینڈ یوز تبدیل کیا جائے گا۔ تفصیل کے مطابق ایل ڈی اے نے گجر پورہ، جوہر ٹاؤن، سبزہ زار اور پی آئی اے روڈ پر موجود زمین کو قابل استعمال بنانے کا فیصلہ کر لیا۔گجر پورہ میں 125 پلاٹس کا لینڈ یوز تبدیل کر دیا جائے گا، جبکہ جھگیوں سے واگزار کر ائی گئی زمین پر پارکنگ ایریا اور ساڑھے چھ مرلے کے کمرشل پلاٹس بنائے جائیں گے ۔سبزہ زار میں حال ہی میں واگزار کر ائی گئی 87 کنال زمین کو بھی قابل استعمال بنایا جا رہا ہے۔ جوہر ٹاؤن اور پی آئی اے روڈ پر بھی زمین کے کچھ حصوں کا لینڈ یوز تبدیل کیا جا رہا ہے ۔ پی آئی اے روڈ پر واقع اراضی کو کمرشل پلاٹس میں بدل کر فروخت کیا جائے گا جبکہ جوہر ٹاؤن سی بلاک میں 14 غیر آباد کمرشل پلاٹس کو پارک میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔