4نئی جیلیں تعمیر کرنے کا فیصلہ

4نئی جیلیں تعمیر کرنے کا فیصلہ

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب کی گنجان آباد جیلوں کے مسائل حل کرنے کے لیے 4 نئی جیلیں تعمیر ہوں گی۔۔آئی جی جیل خانہ جات نے آئندہ مالی سال میں 4 نئی جیلوں کے لیے فنڈز مانگ لیے۔

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر کا کہنا ہے کہ 4 نئی جیلیں لاہور، سیالکوٹ ،چنیوٹ اور رحیم یارخان میں چار نئی جیلیں بنیں گی ۔جیلوں کے لیے ابتدا میں ایک ارب روپے پنجاب حکومت سے مانگے گئے ہیں۔ لاہور میں کوٹ لکھپت کے قریب سب سے بڑی 10 ہزار قیدیوں کی جیل بنائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں