ٹک ٹاک پر بدمعاشی کلچر کا فروغ ،ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) مصری شاہ پولیس نے ٹک ٹاک پر بدمعاشی کلچر کو فروغ دینے والا ملزم گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق پولیس نے ٹک ٹاک پر بدمعاشی کلچر کو فروغ دینے اور اقدام قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم عبدالرحمان عرف کوڈو کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے شاد باغ میں ویلر گروپ بنا رکھا ہے ، ملزم ٹولیوں کی شکل میں نکلتے ،علاقہ میں بدمعاشی کے ساتھ ون ویلنگ کرنے کے علاوہ عبدالرحمان کوڈو سوشل میڈیا پر لوگوں کو دھمکیاں دیتا اور ویڈیو وائرل کرتا تھا۔