میلہ چراغاں،شالامار باغ میں رنگ و نور کی برسات

میلہ چراغاں،شالامار باغ میں رنگ و نور کی برسات

لاہور(سہیل احمد قیصر )پنجابی ادب میں کافی کی صنف کے موجد، شاہ حسینؒ کے عرس پر شالا مارباغ میں بھی رنگ و نور کی برسات ہو گئی،67 سال بعد عرس کی تقریبات کے شالا مار باغ کے اندر انعقاد نے تاریخ کو زندہ کردیا۔ مختلف سرگرمیوں نے سماں باندھے رکھا۔

تفصیل کے مطابق صوفی بزرگ اور شاعر شاہ حسینؒ کے عرس کی تقریبات کا آغاز ہوچکا۔ میلہ چراغاں کا شمار لاہور کے مشہور ترین میلوں میں ہوتا ہے ۔ پہلے روز شاہ حسین کی شاعری اور کافیوں کے حوالے سے متعدد نشستیں ہوئیں تو لوک فنکار، شاہ حسین کا کلام گا کر اُنہیں خراج عقیدت پیش کرتے رہے ۔ اِس حوالے سے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے والڈ سٹی لاہور کی ڈائریکٹر تانیہ قریشی کا کہنا تھا شائقین کی بڑی تعداد بھی اِن سرگرمیوں سے لطف اندوز ہورہی ہے ،مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں