حکم امتناعی کے باوجود ملازمین کا جوڈیشل الاؤنس روکنے پر اظہار برہمی

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں اٹارنی جنرل آفس ملازمین کو جوڈیشل الاؤنس نہ دینے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔۔۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے اسی نوعیت کی درخواستوں پر جاری عدالتی احکامات کی تفصیلات 30 اپریل کوطلب کرلیں،عدالت نے حکم امتناعی کے باوجود ملازمین کاجوڈیشل الاؤنس روکنے پر سخت اظہار برہمی کیا، عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا عدالتی حکم امتناعی کے باوجود الاؤنس کیسے روکا گیا؟ ۔