لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام، 3682 گلیوں میں سے 867 مکمل

لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام، 3682 گلیوں میں سے 867 مکمل

لاہور(عمران اکبر)لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی 3ہزار 682 گلیوں میں سے 8سو 67گلیاں مکمل کرلی گئیں، ہر گلی میں میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی تصویر کے ساتھ تختی لگانے کے ڈیزائن کی منظوری دے دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے افسروں کو پروگرام کا فیز ون 30جون تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ۔ نشتر ٹا¶ن کی 18 سو 50گلیوں میں سے 3سو 38 ، راوی زون میں 6سو 34میں سے 2سو 25 ،داتا گنج بخش زون کی 5سو 16میں سے 1سو 36 ،گلبرگ زون کی 186میں سے 35 ،سمن آباد کی 1سو 44 سے میں 87 ،شالامار زون کی 352میں سے 44گلیاں مکمل کر لی گئیں ۔454گلیوں کو پی سی سی اور 363 کو ٹف ٹائل لگا کر جبکہ 50اسفالٹ روڈ کو مکمل کیا گیا ۔ افتتاحی تختی میں علاقہ ایم این اے اور ایم پی اے کا نام بھی شامل کیا گیا ۔ چیف سیکرٹری کو پروگرام کی رپورٹ بھجوا دی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں