شہر میں مزید 20 ڈسپوزل سٹیشن تعمیر کرنے کا فیصلہ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) واسا نے اپنی سروس میں شامل ہونے والے نئے علاقوں سے نکاسی آب کو مؤثر بنانے کیلئے نئے ڈسپوزل سٹیشنز تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
لاہور ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت شہر کے مختلف مقامات پر مزید 20 ڈسپوزل سٹیشن قائم کئے جائیں گے ۔واسا نے گلی محلوں میں سیوریج اوور فلو کی شکایات کے مستقل حل کیلئے جامع حکمت عملی تیار کی ہے ، جس کے تحت ان علاقوں میں جہاں نکاسی کا نظام دباؤ میں ہے ، وہاں نئے ڈسپوزل سٹیشنز لگائے جائیں گے ۔ لاہور میں 128 ڈسپوزل اور لفٹ سٹیشنز کام کر رہے ہیں جبکہ نئے سٹیشنز کی تعمیر کے بعد یہ تعداد 150 کے قریب ہوجائے گی۔