ملک میں اتحا د کیلئے مزید محنت کی ضرورت:جے یو آئی

ملک میں اتحا د کیلئے مزید محنت کی ضرورت:جے یو آئی

لاہور(سیاسی نمائندہ)اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں اسلام سے متصادم قانون سازی کی شریعت اجازت نہیں دیتی ،آئین پاکستان میں طے ہے کہ قرآن و سنت کے خلاف کوئی قانون نہیں بن سکتا۔۔۔

ملک اس وقت جس نازک حالات سے گزر رہا ہے اس میں اللہ نے مدد فرمائی، بارڈر کی صورتحال پر پوری قوم میں اتفاق،اتحاد اور یگانگت پیدا ہوئی ،دشمن کے مقابلے پر پوری قوم حقیقت میں بنیان مرصوص بن کر فوج کے ساتھ کھڑی ہوئی ،ان حالات میں تو اتحاد اور اتفاق کے لئے مزید محنت کی ضرورت ہوگی۔یہ باتیں جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر مفتی شمس الحق،حاجی محسن ،حافظ ریاض ،حاجی وحید ،حاجی قیوم ،چودھری جعفر اور دیگر بھی موجود تھے ۔ مولانا امجد خان نے مزید کہا ملک میں کسی بھی سطح پر کوئی انتشار اور خلفشار ملک اور قوم کیلئے درست نہیں ہوگا، نہ قوم اس کی اجازت دے گی ،حکومت دینی معاملات میں جلد بازی اور جذبات سے ہٹ کر فیصلے کرے ۔ شریعت کے خلاف کسی بھی قانون سازی پربین الاقوامی دباؤ اور اگر خدانخواستہ ملک کی سطح پر کوئی دباؤ ہے تو اس کو بھی رد کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا سپیکر 18 سال سے کم عمر کی شادی کے حوالے سے قوم کی امنگوں کے مطابق رولنگ دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں