بسوں کی چھتوں پر مسافروں کو بٹھانے کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات

بسوں کی چھتوں پر مسافروں کو بٹھانے  کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے) حکومت پنجاب نے بسوں کی چھتوں پر مسافروں کو بٹھانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے احکامات دے دئیے۔

کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ،سی ٹی او ٹریفک کو سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایات کر دیں۔لاہور میں رائیونڈ ،ٹھوکر نیاز بیگ ،لاری اڈا ،بابو صابو ،سگیاں ،پرانا راوی پل، شاہدرہ سمیت دیگر داخلی راستوں پر کریک ڈاؤن کی ہدایت کی گئی ۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام افسر داخلی و خارجی راستوں اور مین شاہراہوں پر دو دو گھنٹے کا دورہ کریں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے ،ٹریفک، ٹرانسپورٹ سٹیک ہولڈرز ،سی ای او ٹرانسپورٹ ،ریسکیو سمیت دیگر محکموں کے افسروں کو کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دے دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں