تعلیمی ایمرجنسی کا اعلان کھوکھلا نعرہ ہے : کاشف مرزا

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ تعلیمی بجٹ میں بتدریج کمی ثابت کرتی ہے کہ تعلیم حکمرانوں کی ترجیح نہیں۔
تعلیمی ایمرجنسی کا اعلان کھوکھلا نعرہ ہے، سال26-2025 کے فیڈرل ایجوکیشن اور پروفیشنل ٹریننگ کے تعلیمی بجٹ کیلئے وفاقی حکومت نے صرف 58ارب روپے مختص کئے ہیںجومحض مذاق اور کل بجٹ کا صرف 0.5فیصد ہے۔