استحکام پاکستان پارٹی کے دوسرے یوم تاسیس کی تقریب

استحکام پاکستان پارٹی کے  دوسرے یوم تاسیس کی تقریب

لاہور(سیاسی نمائندہ)استحکام پاکستان پارٹی کے دوسرے یوم تاسیس پر مرکزی سیکرٹریٹ میں تقریب کے دوران کیک کاٹا گیا۔

تقریب میں معرکہ حق و باطل میں فیلڈ مارشل کی ولولہ انگیز سربراہی اور صدر استحکام پاکستان پارٹی و وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب میں میاں خالد محمود، رانا نذیر احمد خان، ایم پی اے شعیب صدیقی ،میاں جنید ذوالفقار، ،تحسین نواز گردیزی، ہارون گل، رانا جاوید اقبال، تسکین خاکوانی، ڈاکٹر جویریہ سہروردی، ثنا عدیل، روبینہ سلہری سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں