بیدیاں روڈ پر ایل پی جی کی دکان میں آتشزدگی، سامان خاکستر

لاہور(کرائم رپورٹر)بیدیاں روڈ پر ایل پی جی کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، شعلے اس قدر شدید تھے کہ وہ دکان سے باہر سڑک تک نکلنے لگے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر فوری امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ آگ سے دکان میں سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔