یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں انتظامی عہدوں پرنئی تعیناتیاں

لاہور(خبرنگار)یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں اہم انتظامی عہدوں پر نئی تعیناتیاں کر دی گئیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عاکف انور چودھری کی سربراہی میں جامعہ کی سینڈیکیٹ نے ان تعیناتیوں کی منظوری دی۔
سینڈیکیٹ کی منظوری کے بعد پروفیسر ڈاکٹر شیخ اسرار کو ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (ORIC)، پروفیسر ڈاکٹر عمارہ فرخ کو پرنسپل یونیورسٹی آف ایجوکیشن وہاڑی کیمپس جبکہ پروفیسر ڈاکٹر شہزادہ قیصر کو جامعہ کے ڈویژن آف ایجوکیشن کا ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے۔