پنجاب میں ای ٹیکسی منصوبے کا بزنس و فنانشل ماڈل تیار

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے میں ای ٹیکسی منصوبہ ترجیحی بنیادوں پر شروع کیا جا رہا ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ نے منصوبے کا بزنس اور فنانشل ماڈل تیار کر لیا جسکے تحت پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر لاہور میں 1100 ای ٹیکسیز فراہم کی جائینگی۔نیسپاک کے تیار کردہ بزنس پلان کے مطابق یہ ای ٹیکسیز فلیٹ آنرز، انفرادی افراد اور رائیڈ شیئرنگ کمپنیوں کو دی جائینگی۔منصوبے کے تحت 1000 گاڑیاں فلیٹ آنرز کو جبکہ 100 گاڑیاں انفرادی سطح پر دی جائینگی۔فلیٹ آنرز کم از کم 10گاڑیاں لینے کے پابند ہونگے۔ انفرادی سطح پر بھی مرد و خواتین کیلئے علیحدہ کوٹے مختص کیے گئے ہیں۔ خواتین کیلئے 30ای ٹیکسیز مختص کی گئی ہیں۔حکومت پنجاب مارک اپ، ٹوکن ٹیکس اور رجسٹریشن فیس خود ادا کرے گی، گاڑی کی قیمت کا 40 فیصد فلیٹ آنرز بطور ڈاؤن پیمنٹ جمع کرائینگے، باقی رقم پنجاب بینک دے گا۔انفرادی سطح پر مردوں کیلئے 30 فیصد اور خواتین کیلئے 40 فیصد ڈاؤن پیمنٹ رکھی گئی ہے ۔درخواستیں پی آئی ٹی بی کے پورٹل پر جمع ہونگی جبکہ فراہمی ای بلیٹنگ کے ذریعے ہو گی۔