70 ارب کا لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ فیز ٹو لانچ کرنیکی تیاری

70 ارب کا لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ فیز ٹو لانچ کرنیکی تیاری

لاہور(عمران اکبر)لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ فیز ٹو لانچ کرنے کی تیاری،70 ارب کی 8779 سکیموں کو مکمل کیا جائیگا، آغاز نئے صوبائی بجٹ 2025/26 کی منظوری کے بعد ہوگا۔ فیز ٹو کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب کریں گی۔

لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ٹوکا ترقیاتی پیکیج منظوری کیلئے بھجوا دیا گیا ،لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کا فیز ٹو 30 جون سے شروع ہوکر آئندہ سال 30جون کو مکمل ہوگا۔فیز ٹو میں لاہور کے باقی رہ جانیوالے واہگہ، علامہ اقبال اور عزیز بھٹی زون میں ترقیاتی کام کرائے جائینگے ۔لاہور کی 8779 سیوریج ،واٹر سپلائی اور گلیاں پختہ کرنے کی سکیمیں فیز ٹو کا حصہ ہونگی۔فیز ٹو میں 312 کلو میٹر طویل سیوریج پائپ لائنز بچھائی جائیں گی۔مختلف علاقوں میں 335 کلو میٹر طویل واٹر سپلائی لائنز بھی فیز ٹو کا حصہ ہونگی ،فیز ٹو پر عملدرآمد کے آغاز کیلئے رواں ماہ ای ٹینڈنگ کرا دی گئی ،ورک آرڈر بجٹ کی منظوری کے بعد جاری کئے جائینگے ،137 ارب کی لاگت سے لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ فیز ون کو مکمل کرنے کیلئے 30 جون کی دیڈ لائن مقرر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں