مون سون سے قبل 10نئے واٹرٹینک فعال کرنیکافیصلہ

مون سون سے قبل 10نئے واٹرٹینک فعال کرنیکافیصلہ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی واسا ہیڈ آفس آمد۔اجلاس کے دوران لاہور کے جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پرایم ڈی واسا نے تفصیلی بریفنگ دی۔

جس میں زیر زمین واٹر سٹوریج ٹینکس، ایکوافائر ریچارجنگ سسٹم اور سرفس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس نمایاں رہے۔ مون سون سے قبل لاہور میں 10نئے زیر زمین واٹر ٹینکس مکمل طور پر فعال کیے جائیں گے ۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے لاہور ڈیولپمنٹ پروگرام فیز 1 اور 2 پرکام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔بریفنگ کے مطابق بی آر بی کینال سے 100 کیوسک پانی حاصل کر کے سرفس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ذریعے شادی پورہ، مصطفی آباد، فتح گڑھ اور باغبانپورہ جیسے علاقوں کوصاف پانی کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں