بنگلہ دیشی جامعات کے وی سیز 16جون سے پاکستان کادورہ کرینگے

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )کامسٹیک کے زیر اہتمام بنگلہ دیش کی ممتاز جامعات کے وائس چانسلرز کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔
پاکستان میں قائم اسلامی تعاون تنظیم کی سائنسی و تکنیکی کمیٹی \"کامسٹیک\" کی خصوصی کاوشوں پر بنگلہ دیش کی معروف سرکاری و نجی جامعات کے وائس چانسلرز اور سینئر عہدیداران پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی 10 رکنی وفد 16 سے 21 جون 2025 تک پاکستان کا سرکاری دورہ کرے گا۔اس دورے کی سہولت کاری میں اسلام آباد میں قائم بنگلہ دیش ہائی کمیشن بھی شامل ہے ۔