کلینک آن ویلز کیلئے بائیو میٹرک مشینیں خریدی جائیں گی،عمران نذیر
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت ڈی جی ہیلتھ آفس میں مریم نواز کلینک آن ویلز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اہم اجلاس منعقد ہوا۔
ڈی جی ہیلتھ، سی ای او ہیلتھ و دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں کلینک آن ویلز کے لئے بائیو میٹرک مشینیں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا۔ خواجہ عمران نذیر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کلینک آن ویلز میں آنے والے تمام مریضوں کی بائیو میٹرک کی جائے تاکہ ڈیٹا سے اس متعلقہ علاقے کے ہیلتھ ایشوز کو جاننے میں مدد ملے ۔