شہر کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبے تعطل کا شکار

شہر کے مختلف علاقوں میں  ترقیاتی منصوبے تعطل کا شکار

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )پنجاب حکومت نے بجٹ 2024-25 میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ذریعے شہر بھر میں10سے 11 ارب روپے مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی تھی۔

تین ماہ قبل ان منصوبوں کے لیے فنڈز کے اجرا کی باقاعدہ منظوری بھی دی گئی،لیکن آڈیٹر جنرل کے دفتر کی طرف سے ان فنڈز کے اجرا میں قانونی پیچیدگیاں پیدا کر دی گئیں۔ذرائع کے مطابق اے جی آفس نے تکنیکی اور مالیاتی نکات پر اعتراضات اٹھائے ،جس کے بعد فائلوں کا سفر ایک بار پھر بیوروکریسی کی روایتی سست روی کا شکار ہو گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں