محبوب الحسن گیلانی کے عرس کے موقع پر آج محفل میلاد ہوگی

لاہور (سٹاف رپورٹر )انٹرنیشنل نعت کونسل کے بانی پیر سید محبوب الحسن گیلانی کے سالانہ عرس کے موقع پر سجادہ نشین درگاہ عالیہ وارثیہ سید حسنین محبوب گیلانی وارثی کی زیر صدارت اور۔۔۔
صاحبزادہ سید عمر محبوب گیلانی کی زیر سرپرستی عظیم الشان محفل میلاد مصطفی آج بروز ہفتہ بعد از نماز عشا الحمرا کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں منعقد ہو گی۔ میلاد کے اختتام پر بذریعہ قرعہ اندازی 11 عمرہ کے ٹکٹ ،5 بچیوں کے جہیز میں معاونت کی جائے گی۔